یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کوصدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازدیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا، مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب تقسیم اعزازات میں مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔صدر مملکت عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل کو سول ایوارڈ دینےکا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کا شمار پاکستان کے معروف مذہبی سکالرز میں ہوتا ہے، جو پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کی اصلاح اور تبلیغ کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ مولانا طارق جمیل کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے اور ان کی پیدائش ضلع خانیوال کے میاں چنوں علاقے میں ہوئی۔انھوں نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لیا۔ دورانِ تعلیم وہ تبلیغی جماعت سے متعارف ہوئے اور پھر اس سے متاثر ہوکر مذہبی تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ عربیہ رائے ونڈ میں داخلہ لیا۔طارق جمیل اپنے اندازِ بیان کے باعث مشہور ہوئے۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ 6 براعظموں کا سفر کیا ہے۔ ان کے مقتدین کی جانب سے ان کے بیانات انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹوں پر پیش کیے لوگ بڑی تعداد میں ان کی باتیں سنتے ہیں، ان کے اخلاق سے متاثر ہوکر کئی معروف شخصیات دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔ وہ فرقہ واریت کے سخت مخالف ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button