پاکستان کے اہم ترین شہر میں پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے سے تباہی مچ گئی، افسوسناک تفصیلات

بہاولپور(نیوزڈیسک)بہاولپور میں پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گر گئی،آسمانی بجلی گرنے سے پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا پٹرول جل گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور کے ڈسٹرکٹ حاصل پور کے قریب پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے کے سبب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ پر گرنے والی آسمانی بجلی کے سبب آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا پٹرول جل گیا جب کہ عمارت بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے

جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔اس افسوسناک واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہنگو کے علاقے دوآبہ کے نواح میں واقع طورہ وڑی میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دوآبہ کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقامی افراد کے ساتھ امدادی کاموں میں حصہ لیا اور جاں بحق و زخمی افراد کو ملبے تلے نکال کر قریبی ہسپتال پہنچایا۔اطلاعات کے مطابق مکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button