پیپلزپارٹی میں صف ماتم بچھ گئی، اہم ترین رہنما اور رکن اسمبلی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

کراچی(نیوزڈیسک) رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد ہالیپوتہ انتقال کر گئے۔بشیر احمد ہالیپوتہ پیپلز پارٹی کے سینئر بزرگ کارکن تھے جو تین بار رکن قومی اسمبلی اور دو بار رکن سندھ اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر چکے تھے۔بشیر احمد ہالیپوتہ کافی دنوں سے علیل تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بشیر احمد ہالیپوتہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور

افسوس کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بشیر احمد ہالیپوتہ کے انتقال کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔واضح رہے کہ بشیر احمد ہالیپوتہ تین بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں جب کہ دو بار ایم پی اے کا الیکشن بھی جیتے۔2018ء کے الیکشن میں وہ حلقہ پی پی 70بدین سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔وہ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مزدور اور انسانی وسائل کے ممبر بھی رہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button