دوران پرواز شیر خوار بچے کو بہلانے والے پی آئی اے ملام کو اقوام متحدہ نے منفرد عالمی اعزاز سے نوازدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے سینیئر پرسر توحید داودپوتہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے منفرد اعزاز دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق توحید داودپوتہ کی ایک شیرخوار بچے کو دوران پرواز بہلاتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تھی۔ یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد توحید داودپوتہ کی مقامی و بین الاقوامی میڈیا میں بہت حوصلہ افزائی کی گئی۔عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد توحید داودپوتہ کو اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کی جانب سے انسانی ہمدردی و برابری کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔اعزاز حاصل کرنے والے پی آئی اے کے پرسر توحید داؤد پوتہ کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پی آئی اے

کے تربیت اور ہماری صدیوں پرانی خاندانی روایات کی بنا پر ملا۔ مجھے اپنا ایک چھوٹا سے فرض ادا کرنے پر سب کی طرف سے بہت حوصلہ افزائی ملی۔سوشل میڈیا پر پاکستان کی سرکاری ائیرلائن (پی آئی ای) کے ہیڈ پرسر (چیف فلائٹ اٹینڈنٹ) کی تصاویر سامنے آئی ہیں جو دوران پرواز روتے ہوئے بچے کو سینے سے لگا کر چپ کرا رہے ہیں۔پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے دوست پی آئی کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں سوار تھے اور انہوں نے یہ تصاویر مجھ سے شیئر کیں۔فخر عالم نے بتایا کہ اس پرواز میں ایک بچہ بہت رو رہا تھا جس کی والدہ بہت پریشان ہو گئی تھی اور ان سے بچہ نہیں سنبھل رہا تھا۔بعدازاں پرواز کے ہیڈ پرسر (چیف فلائٹ اٹینڈنٹ) توحید نے بچے کو سلانے میں خاتون کی مدد کی۔سوشل میڈیا پر چیف فلائٹ اٹینڈنٹ وحید کے اس رحم دلانہ قدم کی خوب تعریف کی گئی اور ان کے اس مثبت عمل کو سراہا گیا۔اور اب شیر خوار بچے کو بہلانے والے پی آئی اے ملازم کو منفرد عالمی اعزاز دیا گیا ہے۔انہیں اقوام متحدہ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد توحید دادو پوتہ کو اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کی جانب سے انسانی ہمدردی وبرابری کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔جب کہ توحید دادو پوتہ نے اعزاز اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا یہ اعزاز پی آئی اے کے تربیت اور ہماری صدیوں پرانی خاندانی روایات کی بنا پر ملا۔مجھے ایک چھوٹا سا فرض ادا کرنے پر سب کی طرف سے حوصلہ افزائی ملی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button