پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ، 72افراد لقمہ اجل بن گئے ، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وبا نے مزید 72 افراد کی جان لے لی ہے جب کہ ملک بھر میں مزید 3270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے گزشتہ روز 39 ہزار 742 ٹیسٹ کئے گئے ، اس طرح اب تک ملک میں اس وبا کی تشخیص کے لیے کئے گئے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 98 لاکھ 57 ہزار 233 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر نے پنجاب اور اسلام آباد کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ پنجاب میں مصدقہ مریضوں کی

ترداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 464، پنجاب میں 2 لاکھ 969، خیبر پختونخوا 80 ہزار 519،بلوچستان 19 ہزار 347، اسلام آباد میں 52 ہزار 676، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 792 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 ہوچکی ہے۔کورونا نے ملک میں مزید 72 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے ملک میں 13 ہزار 935 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 225، اسلام آباد میں 548، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 338 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 52 ہزار 676، خیبر پختونخوا 80 ہزار 519، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 464، پنجاب 2 لاکھ 969، بلوچستان 19 ہزار 347، آزاد کشمیر 11 ہزار 792 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 733 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس کے بعد اب اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 271 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 535 ہے جن میں سے 2 ہزار 485 کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button