سندھ میں پچھلے سال کتوں نے 2 لاکھ 40 ہزار لوگوں کو کاٹ لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سال سندھ میں کتوں نے2 لاکھ 40 ہزار لوگوں کو کاٹ لیا، 2019 میں ایک لاکھ 92 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹا، سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کی کرتی دھرتی فریال تالپور کی اسمبلی رکنیت معطل کرکے کونسا ظلم کیا؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سرکاری اعداد و شمار 2020 میں سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے دو لاکھ 40 ہزارکیسز سامنے آئے یومیہ 650 ہر گھنٹے27 افراد کو کتوں نے کاٹا 2019 ایک لاکھ 92 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹا۔

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کی کرتی دھرتی فریال تالپور کی سندھ اسمبلی رکنیت معطل کی کونسا ظلم کیا؟ دوسری جانب پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کتوں کے کاٹنے کے کیس میں اسمبلی رکنیت معطل کرنے کے سکھر بنچ کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔انہوں نے مئوقف اختیار کیا کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانا سب پر لازم ہے لیکن رکن اسمبلی براہ راست شہری حکومتوں کے معاملات مداخلت نہیں کرسکتے۔لہذا سکھر سرکٹ بنچ کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ مزید برآں الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست پر دونوں فریقین نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت کی استدعا کر دی ہے . اسلام آباد میں ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دو ہفتے کے بعد کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف درخواست پر سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی گئی . واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف اثاثے چھپانے پر نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button