ہمارا پروگرام ڈی چوک پرعید قربان پر جانور قربان کرنے کا تھا، مریم نواز کبھی باہر نہیں جائیں گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے نوازشریف کو ایک لاکھ ورکرز کی لسٹ دے دی ہے، ہمارا پروگرام ڈی چوک پرعید قربان پر جانور قربان کرنے کا تھا، مریم نواز کبھی باہر نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو اگرجمہوریت کے راستے پرڈالنا ہے تو پھرآمریت کا راستہ روکنا ہوگا۔مشرف کو ملک میں لاکر سزا دی جائے۔ جو آئین ٹورتے ہیں ان کوسزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے نوازشریف کو ایک لاکھ ورکرز کی لسٹ دی تھی۔ ہمارا پروگرام ڈی چوک پرعید قربان کے جانورقربان کرنے کا تھا۔

مریم نواز کبھی باہر نہیں جائیں گی۔ دوسری جانب گزشتہ روز نیب نے قائد ن لیگ محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کیخلاف تحقیقات میں پیشرفت کرتے ہوئے مختلف محکموں سے خاندان کے اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔نیب کی جانب سے ایل ڈی اے ،ڈپٹی کمشنر آفس اور محکمہ کوآپریٹو پنجاب کو جاری مراسلے میں کیپٹن (ر) صفدر ، مریم نواز، مہرالنساء ، جنید صفدر ، ماہ نور صفدر ، کیپٹن (ر) صفدر کے والد محمد اسحاق، حاجرہ بیگم، محمد سجاد اور طاہر علی کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ نیب نے کیپٹن (ر) صفدر یا ان کے اہل خانہ کے نام رہائشی اور کمرشل اراضی ، پلازہ، گھر یا دکانوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اسی طرح پشاور ہائیکورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر کو انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی۔ کیپٹن (ر) صفدر درخواست قبل از گرفتاری کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے کہ ایک شخص کی جانب سے انہیں انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی، انڈہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بجائے مسلم لیگ ن کے کارکن کو جا لگا۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر ڈنڈا اٹھا کر انڈہ مارنے والے شخص کی طرف دوڑے تاہم نامعلوم شخص رکشے میں سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، بعد ازاں لیگی رہنما کو انڈہ مارنے والے شخص کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر بھی انڈے اور سیاہی سے حملہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button