وزیراعظم کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ خاتون اول بشری بی بی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورانکی اہلیہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثب آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طبیعت چند روز قبل ناساز ہوئی، عمران خان نے دو روز قبل وییکسین لگوائی تھی۔ ویکسین سے قبل ہی وزیراعظم کو انفیکشن ہو چکا تھا۔ عمران خان کو ہلکی کھانسی اور بخار کی علامات ہیں۔ وزیراعظم سرکاری امور گھر سے سر انجام دیں گے۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیا، ان کی علامات شدید نہیں ہیں، بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے، اللہ ان کو جلد صحتیاب کرے، وزیراعظم کی صحت کے بارے آگاہ کرتے رہیں گے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے محبوب لیڈر کی صحت کیلئے دعا گو ہیں خدا جلد صحت دے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button