سونے کی قیمت میں ایک بار پھر زبردست کمی
کراچی(نیوز ڈیسک)صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 451 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق 20 پیسے
کے اضافے سے ڈالر کی قیمت 168.80 سے 169 روپے پر پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے کو ملی اور100 انڈیکس میں 569.77 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔آج کاروبار میں ایک موقع پر 40894.53 پوائنٹس کی سطح بھی دیکھی گئی، جبکہ پورے دن مندی کے آثار نظر نہ آئے۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 569.77 پوائنٹس اضافے کے بعد 40862.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔