بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کردیا
کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ہفتے سے ڈیجیٹل اکائونٹ کھول سکیں گے،اس ڈیجیٹل اکائونٹ سے وہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ اور حکومتی تمسکات میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ایک خصوصی انٹرویومیں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرباقر رضانے کہا کہ ڈیجیٹل اکائونٹ سے بنیادی بینکنگ کی سہولیات حاصل کی جاسکیں گی، 8 مقامی بینک ڈیجیٹل اکائونٹ کی
سہولت فراہم کریں گے۔رضا باقر نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ اسی سہولت کا نام ہوگا، یہ اکائونٹ ڈالر اور پاکستانی روپے میں کھولے جاسکیں گے۔انہوں نے بتایاکہ تارکین وطن کے لیے قرض سرٹیفکیٹ سہولت چند ہفتوں میں شروع کررہے ہیں، یہ ڈیٹ سرٹیفکیٹس 5 دورانیے کے لیے ہوں گے۔گورنر اسٹیٹ نے کہا کہ ڈالر سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 5 سے 7 فیصد اور روپے سرٹیفکیٹ پر منافع 9 سے 11 فیصد ہوگا۔رضا باقر نے واضح کیا کہ شرح سود کا فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اختیار ہے۔