سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے متعلق افسوسناک خبر، گھر میں صف ماتم بچھ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ کے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ انتقال کر گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سید مظفر علی شاہ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے قائم علی شاہ سے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ سید مظفر علی شاہ کی تدفین خیر پور میں کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button