الکبیر فیز 3 کنگز ٹائون میں فیملی گالا فیسٹول شروع ہو گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) شہر کی معروف ہائوسنگ سوسائٹی الکبیر کے فیز تھری کنگز ٹائون میں فیملی گالا فیسٹول ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق الکبیر ڈویلپرز کے پراجیکٹ الکبیر ٹائون کے فیز تھری کنگز ٹائون میں رہائشوں کیلئے جشن بہاراں فیملی گالا فیسٹول شروع ہو گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں فیملیز شرکت کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے انتظامیہ کنگز ٹائون کا کہنا ہے کہ گھٹن کے ماحول میں فیملیز کیلئے گالا فیسٹول کے انعقاد نے شہریوں کو تفریح کی بڑی سہولیات فراہم کی ہیں اور فیملی گالا فیسٹول سے ویک اینڈ کا مزا دوبالا ہو گیا ہے۔
کنگز ٹاون میں جاری فیملی فیسٹول میں شہرت یافتہ شیف خواتین کوجہاں اپنے تجربات سے آگاہ کررہے ہیں وہیں بچوں کی موج مستی کا سامان بھی موجود ہے۔شہریوں کا کہناہے الکبیر کی جانب سے یہ فیسٹول ان کے لیے شاندار تحفہ ہے۔ فیملی فیسٹول میں کھانے پینے کے اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں دیسی کے ساتھ ودیسی کھانے بھی موجود ہیں۔ شہریوں نے فیملی گالا فیسٹول کے انعقاد پر چیئرمین الکبیر ٹائون چوہدری اورنگزیب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button