پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن کی ورچوئل (آن لائن) ایکسپو کی تاریخ میں توسیع

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کی پہلی پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ورچوئل (آن لائن) ایکسپوجس کا آغاز دس روز کیلئے ہواتھا اس کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گھر بیٹھے حقیقی نمائش کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے پر صارفین اور Exhibitors نے نمائش کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے ورچوئل ایکسپو انتظامیہ سے نمائش کی تاریخ میں توسیع کا اصرار کیا تھا۔ اس حوالے سے ورچوئل ایکسپو کے چیف ایگزیکٹو نعیم ثاقب کا کہنا ہے کہ ورچوئل ایکسپو ایک اچھوتا منصوبہ ہے جسےعوام اور رئیل اسٹیٹ کے کاروباری حلقوں میں خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نمائش کو س روز کیلئے پیش کیا گیا تھا لیکن صارفین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئےاس کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کی آن لائن نمائش25 فروری سے شروع ہوئی تھی۔ ورچوئل ایکسپو کی لانچنگ کے بعد ابتدائی چند روز میں ہی صارفین اور ڈویلپرز نے بڑی تعداد میں دلچسپی لی ہے۔ صارفین ملک میں پہلی بار منعقد ہونے والی آن لائن نمائش میں پراپرٹی کی خرید و فروخت اور مختلف منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ورچوئل ایکسپو انتظامیہ کے مطابق ورچوئل پلیٹ فارم کی خاص بات یہ ہے کہ نمائش میں شرکت کے لیے وقت کی قید نہیں ہے۔ چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت کوئی بھی سٹال ہولڈر یا وزیٹرآن لائن پلیٹ فارم پر نمائش میں شرکت کر سکے گا۔ نمائش میںخصوصی طور پر پراپرٹی، کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈرز اور عمومی طور پر الیکٹرانکس، فارما، گارمنٹس، انجینئرنگ، مشینری ، فوڈ سمیت مختلف سیکٹرز سے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کر رہے ہیں۔ورچوئل ایکسپو میں دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود شخص صرف ایک Click سے شرکت کر سکتا ہے اور اسی وجہ سے ایکسپو کے ذریعے منصوبہ جات اور مصنوعات کی رسائی پوری دنیا تک با آسانی ممکن ہے۔ خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی جو وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان آنے سے قاصر ہیں یا مصروف ہیں وہ ورچوئل ایکسپو کو ترجیح دے رہے ہیں اور بیرون ملک سے با آسانی ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں۔ شہری اس حوالے سے تفصیلات، نمائش میں شرکت اور رجسٹریشن کیلئے ورچوئل ایکسپو کی ویب سائٹ www.vexpo.pkوزٹ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button