رابی پیرزادہ نے مستحق خواتین کو رزق حلال کمانے کی جانب راغب کرنے کیلئے خصوصی ریڑھیاں تیار کرالیں

لاہور( این این آئی)شوبزکو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے میدان میں آ گئیں،مستحق خواتین کو رزق حلال کمانے کی جانب راغب کرنے کیلئے خصوصی ریڑھیاںتیار کرالیں ۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ جو خواتین محنت کر کے اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کماناچاہتی ہیں ان کے لئے ریڑھیاں تیار کرائی گئی ہیں ۔
زیادہ ترخواتین کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرناچاہتی ہیں اور انہیں سامان کی خریداری کے لئے بھی مددفراہم کی جائے گی ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے مستحق لوگوںکوضرور امداد دینی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ایسا انتظام کرنا چاہیےکہ وہ اپنا رزق خود کما کر اپنے پائوں پرکھڑاہوسکیں ۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ہم اس سلسلہ میں پہلی کھیپ کی تقسیم کرچکے ہیں اور انشا اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button