سائنس پڑھنے کیلئے داخلہ لے لیا ہے،آج سکول میں میرا پہلا دن ہے، اسرا بیلگیچ

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے دوبارہ سکول جوائن کرکرلیا۔ایک ٹوئٹ میں اداکارہ نے ترک زبان میں لکھا کہ ’میں نے سائنس پڑھنے کیلئے سکول میں داخلہ لے لیا ہے۔‘ترک اداکارہ نے کہا کہ ’ بطور سائنس کی طالبہ آج میرا اسکول میں پہلا دن ہے۔ ‘ اپنی پسندیدہ اداکارہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو مختلف قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ آیا ان کی پسندیدہ اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ اسرا ترکی سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں اور پاکستان کے کچھ برینڈز کی بھی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button