نواز شریف کو آکسیجن مل گئی، مریم نواز کا کیس جان بوجھ کر کمزور کیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کو آکسیجن مل گئی ہے،مریم نواز کا کیس جان بوجھ کر کمزور کیا گیا۔ عرفان صدیقی اہم پیغام لے کر نوازشریف کے پاس جائیں گے کہ الیکشن کرانا چاہتے ہیں تو مائنس شریف فیملی کوئی نیا خون دیں،ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے اب سوچا یہ جا رہا ہے کہ اگر اپوزیشن باہر آتی ہے تو متبادل کیا ہوگا،عمران خان نے بنا قانون کو جانے سمجھے کہہ دیا کہ نواز شریف کو وطن واپس لے کر آئیں،ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا اچانک خلائی مخلوق کے بارے میں غلط گفتگو کرنا بند کرنا،شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے ناکام چھاپہ،مریم کو ری لانچ کرنے کیلئے ہیرو بنانا،نوازشریف کا بار بار مولانا فضل الرحمان سے بات کرنا،عدلیہ کے بارے میں نازیبا گفتگو بند کرنا ان سب کو لنک کریں نوازشریف کو آکسیجن مل گئی ہے،مریم نواز والا کیس جان بوجھ کر کمزور کیا گیا،سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھی عرفان صدیقی سمجھ رہے ہیں کہ چند روز میں اہم پیغام لے کر نوازشریف کے پاس جائیں گے کہ آپ بوڑھے ہو چکے ہیں، آپ سے چلا نہیں جا رہا اگر آپ الیکشن کرانا چاہتے ہیں تو مائنس شریف فیملی کوئی نیا خون دے دیں۔اپنے خیالات میں عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا ہمیں بھی”کہیں“سے کہا گیا ہے کہ ٓاپ محرم کے بعد تحریک چلائیں اور آپ نتائج دیکھیں گے،یہ”کہیں“وہ ہے جنہوں نے مولانا فضل الرحمان کو کہا تھا کہ تحریک چلائیں اور مارچ کے بعد حکومت چلی جائے گی جوکہ سچ ہے جس میں دوسرے ایک ملک کا اہم کردار ہے جوکہ پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے کچھ شخصیات کے بارے میں کہاہے کہ ہم انہیں نہیں چاہتے ایک شخصیت کے بارے میں 7سے9پوائنٹ لکھ کردیے ہیں کہ یہاں یہاں ہمیں چیٹ کیا گیا،اب اداروں نے فیصلہ کرنا ہے کہ عوام سے ووٹ حکومتوں کا فیصلہ ہوگا یا باہر کی ایجنسیاں اس میں کردار ادا کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں تجزیہ کار نے کہا کہ عمران خان نے بنا قانون کو جانے سمجھے کہہ دیا کہ نواز شریف کو وطن واپس لے کر آئیں جبکہ اسحاق ڈار کو ڈھائی سال ہوگئے اور یہ واپس نہیں لا سکے حسن نواز اور حسین نواز کو نہیں لایا جاسکا، ایسا کوئی قانون ہی نہیں ہے، عمران خان کو کم از کم کسی برطانوی وکیل سے بات کرنی چاہئیے تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button