سینئرقانون دان نے مریم نواز کابیان مجرمانہ فعل قرار دیدیا، ممکنہ سزا بھی بتادی گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کا ٹکٹ چلا ہے کا بیان مجرمانہ فعل ہے جو نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے، پی ٹی آئی مریم نواز کا بیان الیکشن کمیشن میں لے جاسکتی ہے، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے مریم نواز شریف کے بیان پر قانونی نکتہ بیان کرئے ہوئے بتایا کہ ٹکٹ چلی ہے تو یہ بھی مجرمانہ فعل ہے نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم کا ٹکٹ چلنے کا بیان لالچ کے زمرے میں آتا ہے۔مریم کا ٹکٹ چلا ہے کا بیان الیکشن کمیشن میں لے جایا جا سکتا ہے۔مریم نواز کا بیان کہ ٹکٹ چلا ہے لالچ بنا ہے جو مجرمانہ فعل ہے۔

پی ٹی آئی مریم نواز کے بیان کو الیکشن کمیشن میں لے جا سکتی ہے۔اعتزاز احسن نے قانونی نکتہ بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری نگاہ میں یہ خطرناک معاملہ ہے جس پر نا اہلی ہو سکتی ہے۔حیدر گیلانی کی ٹیپ کے حوالے سے اعتزاز احسن نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ حیدر گیلانی پر ای سی پی نے نوٹس لیا تو ایکشن بھی لینا ہو گا۔ سینیٹ الیکشن پر ٹیپ سے کیا اثر پڑتا ہے یہ کہنا مشکل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیپ پوری آ گئی ہے، لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ کس ارادے سے بنائی گئی۔ ٹیپ میں صورتحال واضح ہے، جو خطرناک ہے۔ حیدر گیلانی ٹیپ کی جو بھی ملکیت ہے وہ ای سی پی میں پیش کر سکتا ہے۔ملکیت لینے والے کو ٹیپ کیوں بنائی ارادہ بتانا ہو گا۔ حیدر گیلانی ٹیپ کی جو بھی ملکیت لے وہ ای سی پی میں پیش کر سکتا ہے۔ ملکیت لینے والے کو ٹیپ کیوں بنائی ارادہ بتانا ہو گا۔ خیال رہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امید وار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی اور حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست پر مریم نواز نے بیان دیا تھا کہ ٹکٹ چلا ہے، اس ببان کو اپوزیشن پارٹی پی پی پی کے سینءر رہنما نے کہا کہ مریم نواز کا یہ بیان مجرمانہ فعل ہے پی ٹی آئی اس بیان کو لے کر الیکشن کمیشن میں جا سکتی ہے-

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button