پسند نہ پسند کی بنیاد پر اور میرٹ سے ہٹ کر صحافیوں کیلئے بنائی گئی پلاٹوں کی لسٹ قابل قبول نہیں ہوگی، پرویز شوکت

اسلام آباد (وہاب علوی سے ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کا مشترکہ اجلاس صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت کی صدارت میں ہوا جس میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر یاسر شہزاد شیخ، جنرل سیکرٹری عاطف شیرازی، نائب صدر پی ایف یو جے طاہر راٹھور، جوائنٹ سیکرٹری وہاب علوی، ممبر ایگزیکٹو باڈی معین خان، احمد فراز، عدیل رضا، انوار زیدی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی. اجلاس میں پلاٹوں کی یکطرفہ اور میرٹ سے ہٹ کر بنائی گئی لسٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اجلاس میں پی آئی ڈی کے ای پی ونگ کے ڈی جی سعید جاوید کے پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت کیساتھ رویے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور بھرپور مذمت کی گئی، اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ میرٹ سے ہٹ کر پلاٹوں کی کسی لسٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا، ہمارا موقف ہے کہ کسی بھی میرٹ سے انحراف کرکے کسی صحافی کی کیٹیگری تبدیل نہ کی جائے چاہے اس کا کسی بھی گروپ سے تعلق ہو، اجلاس میں اس معاملے کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا گیا، اور مزید یہ کہ لسٹ کو مخفی رکھ کر تیار کرنے سے شکوک و شباہت پیدا ہورہے اور بدنیتی ظاہر ہورہی ہے، لسٹ کو مشتہر کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، اجلاس میں پیر کے روز پی آئی ڈی کے سامنے مظاہرہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button