عمران خان نے قومی اسمبلی سے متعلق ایسا فیصلہ کرلیا یوسف رضاگیلانی کی فتح کا جشن منا نے والی اپوزیشن جماعتیں منہ تکتی رہ گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس اہم فیصلے کا اعلان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے واضح ہو جائے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔ وقتی طور پر تو یزیدی قوتوں کو کامیابیاں دکھائی دے سکتی ہیں لیکن حق اور باطل کی لڑائی ہم لڑتے رہیں گے۔ آج کا دن پاکستان کی جمہوریت کے لیے افسوسناک ہے۔ جمہوریت کے علمبرداروں نے آج جمہوری قدروں کو قتل کیا، ان کی نفی کی۔ وفاقی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی

کی نشست پر بھرپور خرید و فروخت ہوئی جبکہ قومی اسمبلی میں خاتون ممبر کی نشست پر اپوزیشن نے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی، اسی وجہ سے اُس نشست پر ہم کامیاب ہوئے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’آج کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم کو مؤقف درست تھا، ہم نے اپوزیشن کو پیش کش کی تھی کہ آئیں ہم ہارس ٹریڈنگ کو ختم کریں اور خفیہ بیلٹنگ کا راستہ روکیں، ہم نےآئینی ترمیم کی کوشش کی اور ایک بل ایوان میں لائے مگر عوام نے دیکھا کہ اپوزیشن نےکس طرح بل کی مخالفت کی،ہم نےسپریم کورٹ کےفیصلےکو کھلےدل سےقبول کیا‘۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات میں شفافیت رکھنے میں ناکام رہا کیونکہ الیکشن سے ایک دن پہلے چند ویڈیوز اور آڈیوز میڈیا پر نشر ہوئیں، جس پر فوادچوہدری نے ذمہ داری کامظاہرہ کرتےہوئے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا،الیکشن کمیشن پر ذمہ داری تھی کہ وہ شفافیت کو برقرار رکھتا اور معیار پر پورا اترتا مگر ایسا نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ سینیٹ (ایوان بالا) کی 37 نشستوں پر انتخاب کے لیے خفیہ رائے دہی کے ذریعے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی جنرل نشست جیت لی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 18، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 8، مسلم لیگ (ن) 5، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) 6، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 2، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) 3، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) 2، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل 2 اور آزاد امیدواروں نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button