عمران خان کی معاشی پالیسیوں نے کام کردکھایا، ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک میں حالیہ کمی کے بعد ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز انٹربینک مین ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 72 پیسے کم ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کا ریٹ 157 روپے 13 پیسے پر پہنچ گیا جو ایک سال کی کم ترین سطح بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 196 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 160 پوائنٹس پر بند ہوا۔پی ایس ایکس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران 23.50 ارب روپے مالیت کے 40.36 کروڑ حصص کی لین دین ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1723 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 6 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 90 ہزار 964 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 1360 روپے پر اور دس گرام چاندی کی قیمت 17 روپے 12 پیسے کی کمی سے 1166 روپے ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button