سینیٹ الیکشن ، وزیراعظم عمران خان شہریار آفریدی پر شدید برہم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہریار آفریدی نے سینیٹ انتخاب کے بیلٹ پیپر پر دستخط کرکے اپنا ووٹ ضائع کردیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، تاہم تحریک انصاف کے رکن اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے پہلے اپنے ووٹ پر دستخط کئے اور پھر ووٹ کاسٹ کیا، جس کے بعد ان کا ووٹ ضائع ہونے پر قوی امکان ہے۔بیلٹ پیپر پر دستخط کرنے کی پاداش میں وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر شہریار آفریدی پر برس پڑے

اور کہا کہ آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کردی، سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے، آپ کو نہیں پتا کس طرح ووٹ کاسٹ کرتے ہیں؟، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیے تھی۔دوسری جانب شہریار آفریدی وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، اور ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن سےمیری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، ووٹ ڈالنے پہنچا تو پہلے پولنگ عملے سے بات کی، لیکن پولنگ عملے نے صحیح طرح رہنمائی نہیں کی، اور بیلٹ پیپر پر امیدوار کی گنتی کے نمبرز پر انتخاب کی بجائے دستخط کردیئے۔ شہریارآفریدی کی الیکشن کمیشن کودوبارہ ووٹ کاسٹ کرنےکی درخواست بھی کی ہے۔واضح رہے کہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات کا عمل جاری ہے اور اب تک 340 ارکان نے حق رائے دہی کا استعمال ہے۔ 342 کے ایوان میں 341 ممبران قومی اسمبلی اس وقت ووٹر ہیں جبکہ ڈسکہ کی ایک نشست پر ری الیکشن ہونا ہے۔ سینیٹ انتخابات کا ٹرن آؤٹ 99 فیصد رہا۔ممبر قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالکبر چترالی تاحال ووٹ کاسٹ کرنے اسمبلی نہیں پہنچے ہیں۔ جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا عملہ 5 بجے تک ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالکبر چترالی کا انتظار کرے گا 5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کا اعلان کیا جائے گا اور اسکے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button