خرم شیرزمان کی جیب سے ایسی چیز نکل آئی کہ انہیں ووٹ ڈالنے سے روک کر اسمبلی سے باہر بھیج دیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے پی ٹی آئی ایم پی اے خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے دوران اراکین اسمبلی اور دیگر کے موبائل فون، کیمرے کے ساتھ اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔سندھ اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران جب خرم شیر زمان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آئے تو ان کی جیب سے موبائل نکل آیا جس پر اسمبلی میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ریٹرننگ افسرنے خرم شیر زمان کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا اور اسمبلی سے باہر بھیج دیا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی ایم پی اے نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا

۔ ریٹرننگ افسرکچھ دیربعد خرم شیرزمان کے ووٹ سے متعلق فیصلہ دیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں سینیٹ انتخابات کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ خفیہ رائے شماری کے تحت جاری ہے۔ پنجاب میں تمام سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 9 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں ووٹنگ کیلئے 2 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہے۔ ارکان اسمبلی اور صحافیوں کے موبائل پولنگ بوتھ کے اندر لے جانے پر پابندی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button