سینیٹ انتخابات ، علی حیدرگیلانی کی ویڈیو سے کوئی فرق نہیں پڑے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل گذشتہ روز سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انہیں مبینہ طور پر حکومتی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے دیکھا گیا ، اس ویڈیو نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے چہ مگوئیوں کو مزید ہوا دی۔ تاہم اس حوالے سے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آنے سے جو پراپیگنڈا ہورہا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں جو جواز پیش کیا مجھے تو بہت عجیب لگا ہے ،

معاملے میں اگر کوئی چیز نکلتی ہے تو اس پر عدالت ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔ عارف نظامی نے یوسف رضا گیلانی کی وجہ سے تحریک انصاف کے ارکان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حفیظ شیخ شکست کھاجاتے ہیں تو بھی کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک ا نصاف کے ارکان نے کہا کو جو لوگ پارٹی کیخلاف ووٹ دینگے ہم ان کی پٹائی کریں گے،اس قسم کی باتیں کرنا کوئی سیاسی رویہ نہیں ۔حفیظ شیخ ایک ٹیکنو کریٹ ہیں،وہ سیاسی طور پر بھی سمارٹ آدمی ہیں،وہ اپنے پتے صحیح کھیل رہے ہیں۔ پروگرام میں موجود مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوئی،اگر علی حیدر گیلانی کی ویڈیو درست ثابت ہوتی ہے تو یہ کوئی صحیح اقدام نہیں کہ اس طرح ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جائے ۔ چاہے سینٹ الیکشن میں کرپشن ہو،ویڈیو زہوں ، وہ پی ٹی آئی سے منسلک ہیں،پہلی حکمران جماعت ہے جو بے جوڑ اعضا کا مجموعہ ہے ، ان کا ٹائی ٹینک ڈوبنا ہے اور آج اس کشتی میں پہلا سوراخ پڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلام آباد میں ٹوٹل 157اراکین ہے ، ہمیں مزید 15ووٹ چاہئیں، اس کیلئے دیگر ا رکان اور آزاد امیدوار بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ یوسف رضا گیلانی کو کامیابی دے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button