علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کی مبینہ ویڈیو، الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا، بڑاقدم اٹھالیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات کی جائے گی۔خیال رہے کہ آج علی حیدر گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتارہے ہیں۔ ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہورہا ہے کہ علی حیدر گیلانی جس شخص کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں وہ کس سیاسی جماعت کا رکن قومی اسمبلی ہے؟ دوسری جانب علی حیدر گیلانی نے اعتراف کیا کہ جو ویڈیو ہے وہ میری ہی ہے لیکن اس میں دوستوں سے بات کررہا ہوں۔ اسلام آباد میں شازیہ

مری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ وڈیو میں میری گفتگو سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے، ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے، جو ہم نے ساری زندگی مانگا ہے۔سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا، تمام ممبران اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے کہا کہ ہم ووٹ گیلانی صاحب کو دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی ارکان نے دوران گفتگو کہا کہ ہم ایسے فرد کو ووٹ کیوں دیں جو ہم سے ملتا تک نہیں ہے۔علی حیدر گیلانی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پھر بھی ملنا ہے اور ووٹ بھی مانگنا ہے، عمران خان نے اپنے تمام اراکین کو 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button