سونے کی قیمت میں ایک ساتھ زبردست کمی ، کنواروں کیلئے شاندار خبر سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا کی قیمت ایک مرتبہ پھر تیزی سے گرنے لگی۔ رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران یکدم قیمت 1050 روپے گر گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 امریکی ڈالر کم ہونے کے بعد 1730 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1050 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 900 روپے کم ہونے کے بعد 91907 روپے ہو گئی ہے۔تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں 1380 روپے اور 1183.12 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button