ویڈیو میری ہی ہے اور میں۔۔۔ علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کی تصدیق کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کی مہم کے سلسلےمیں بہت سے لوگوں سے ملتا رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ پوری امید ہے کہ والد جنرل نشست پر ہونے والے انتخاب میں کامیابی حاصل کریں گے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے اعتراف کیا کہ جو ویڈیو ہے وہ میری ہی ہے لیکن اس میں دوستوں سے بات کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا الیکشن نہیں ہے اس سے قبل بھی انتخابی مہم چلائی ہے۔پی پی سے تعلق رکھنے والے علی حیدرگیلانی نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 50 کروڑ روپے کے فنڈز اراکین کو فراہم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا 50 کروڑ کا فنڈ دینا ووٹ کی خریدوفروخت میں نہیں آتا ہے؟پی ٹی ایم کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ویڈیو میں پی ٹی اائی کے دوست موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے اور ووٹوں کی خرید و فروخت میں کبھی ملوث نہیں ہوئے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق علی حیدرگیلانی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پیارو محبت اور ضمیر کا ووٹ مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایم این ایز کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور میں ان کے پاس ووٹ مانگنے بار بار جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ایک امیدوار کا بیٹا ہوں اور ووٹ کے لیے مہم چلانا میرا حق ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہماری مہم کو روکنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ہم نیوز کے مطابق علی حیدر گیلانی نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل یوسف رضا گیلانی کی جیت کا سورج طلوع ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button