لیاقت جتوئی مسلم لیگ ن میں شامل؟ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما نے کیا کا م شروع کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما لیاقت جتوئی کے حکمران جماعت سے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے پیش نظر انہوں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیاقت جتوئی کی زیر صدارت ان کے ساتھیوں کا اجلاس کل ہو گا جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر کس جماعت میں شامل ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ن لیگ یا پی پی میں شامل ہونے پر بھی مشاورت ہوگی۔ اس اجلاس میں لیاقت جتوئی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے تاہم لیاقت جتوئی کے ساتھیوں نے انہیں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی ہی جماعت پر سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا، انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا۔بعد ازاں 35کروڑ میں سینیٹ سیٹ بیچنے کے بیان پر پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے لیاقت جتوئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے متنازع بیان پر سات روز میں وضاحت کی ہدایت کی۔پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب کی جانب سے جاری اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا تھ کہ لیاقت جتوئی نے پارٹی قیادت کےخلاف گفتگو اور سنگین الزام تراشی کی، آپ کا طرز عمل جماعتی پالیسی اور آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی سات روز میں معاملے پر کارروائی کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button