نواز شریف پرویز رشید پر مہربان ، پارٹی میں اہم ترین عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا۔ الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی ہے۔پرویز رشید کے سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل ہونے کے بعد نواز شریف پرویز رشید کو پارٹی میں اہم عہدہ دینے کے خواہشمند ہیں۔اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے پرویز رشید کے کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ن لیگ کے سینیر رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا۔جب پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا تذکرہ مولانا فضل الرحمن سے کیا گیا تو انہوں نے بھی کوئی خاص جواب بہیں دیا۔

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کی تو کہا کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت میرے قریبی دوستوں کو سیاست سے دور کیا جا رہا ہے جس پر آپ کو سٹینڈ لینا چاہئیے۔نواز شریف نے ہدایت جاری کی ہے کہ پرویز رشید کو اہم ترین عہدہ دیا جائے گا حالانکہ سب سے اہم عہدہ پرویز رشید کے پاس ہی ہے۔یوں سمجھیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کا سب کچھ پرویز رشید کے پاس ہی ہے۔نواز شریف کی ہدایت پر جلد پرویز رشید کو بڑا عہدہ دیا جائے گا اور جلد ہی وہ ن لیگ کے تیسرے نواز شریف ہوں گے۔حمزہ شہباز اور شہباز شریف سائیڈ لائن ہوں گے۔پارٹی نواز شریف، مریم نواز اور پرویز رشید کے حوالے ہو گی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید کو سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دیدیا۔ جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دئیے کہ پرویز رشید نے اپیل میں کہیں نہیں کہا وہ پنجاب ہائوس میں نہیں رہے۔الیکشن ٹریبونل کے سنگل رکنی بینچ جسٹس شاہد وحید نے پرویز رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جسے بعد ازاں سناتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پرویز رشید کو سینیٹ انتخاب کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button