عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کو جرمانہ کردیا، شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کی سول فیملی عدالت نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول گیلانی کے خلاف سابق شوہر کی بچے سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پر فضہ بتول گیلانی کو 22 سو روپے جرمانہ کردیا۔فیملی کورٹ کے جج اختر علی نے فضا بتول گیلانی کے سابق شوہر خرم خان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بچے سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست
پر متعدد بار موقع دینے کے باوجود بحث نہ کرنے پر جرمانہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے فضہ بتول گیلانی کے سابق شوہر خرم خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود سابق اہلیہ نے بیٹے سے ملاقاتیں نہیں کروائیں۔ استدعا ہے کہ عدالت فضہ بتول کو ملاقات کروانے کا پابند کرنے کا حکم دے۔ یاد رہے کہ خرم خان اور فضہ بتول کی علیحدگی 2008 میں ہوئی تھی۔