شہباز شریف نے فضل الرحمن کو منالیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کو منا لیا ہے، حکومت مخالف تحریک کیلئے چھوٹی بڑی جماعتیں مشترکہ حکمت عملی بنائیں گی، مولانا فضل الرحمان نے کہا ہم نے نااہلی نالائقی سے عمران خان کومین آف دی ایئرقرار دلوایا، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ایک نجومی نے کہا ہے یہ سال اچھا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگی وفد نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات کے بعدمولانا فضل الرحمان نے ن لیگی

وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں ن لیگ کے وفد کا خیرمقدم کرتا ہوں، ہم نے ان کی خدمت میں عرض کی، ہم چھوٹی جماعتوں کا پہلے ہی اجلاس بلا چکے ہیں، اجلاس میں سب کی مشاورت کے ساتھ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ رابطہ کریں گے۔تاکہ سب جماعتیں ایک مشترکہ حکمت عملی بنائیں۔موجودہ حالات میں اپوزیشن کے درمیان تقسیم پاکستان اور عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔طے ہوا ہے کہ باہمی اختلافات کو ملکر دور کریں گے۔ میاں صاحب نے بھی جس طرح ابھی فرمایا کہ بڑے اچھے انداز میں گفتگو ہوئی اور حکومت کیخلاف تحریک کیلئے اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کیلئے یکسوئی اور عزم چاہیے۔اس کیلئے چھوٹی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ن لیگ نے اچھا کیا ہے کہ رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔ لیکن سب سے ضروری یہ ہے کہ عزم مضبوط کیا جائے، اب ہم نے چھوٹی جماعتوں کا بھی اجلاس بلایا ہے۔اشہبازشریف نے کہا کہ اے پی سی ہوگی اور ضرور ہوگی، اس کے متعلق رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کریں گے۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ باہمی مشاور ت سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ موجود ہ صورتحال کاتقاضہ ہے کہ ہم باہمی تحفظات کودور کریں۔انہوں نے بتایا کہ حاصل بزنجوکےانتقال کےباعث چھوٹی جماعتوں کااجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک کے لیے اتفاق رائے ہے۔ اپوزیشن مشترکہ اور مستحکم حکمت عملی بنائے گی۔ اپوزیشن کی تقسیم ملک کے مفاد میں نہیں۔ مشترکہ اور مستحکم حکمت عملی ضرورت ہے۔حکومت کے خلاف تحریک پر ہماری یکسوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button