وہ پاکستان بلے باز جسے پوری بھارتی ٹیم عزت کی نگاہ سے دیکھتی تھی

لاہور(نیوز ڈیسک ) سابق کپتان بھارتی ٹیم سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ ایشین بریڈمین کے رنز بھارتی ٹیم کے مفاد کے خلاف ہوتے لیکن دلکش بیٹنگ سے ہم بھی لطف اندوز ہوتے تھے۔ 71 سالہ سابق کپتان بھارتی ٹیم سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ حریف ٹیمیں بھی 73 سالہ ظہیر عباس کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتیں تھیں، ایشین بریڈمین کے رنز بھارتی ٹیم کے مفاد کے خلاف ہوتے لیکن دلکش بیٹنگ سے ہم بھی لطف اندوز ہوتے تھے، حریف ٹیموں سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ظہیر عباس کی رنز

کے لیے بھوک ہمارے لیے ایک مثال تھی۔سنیل گواسکر نے کہا کہ وہ کبھی 50 یا 100 رنز سے خوش نہیں ہوتے بلکہ ڈبل سنچری اور اس سے بھی زیادہ کا سوچتے تھے، 1971ء میں اوول ٹیسٹ کے دوران بھارتی ٹیم ہدف کا تعاقب کررہی تھی اور وہ حوصلہ افزائی کے لیے ڈریسنگ روم میں آگئے، کھلاڑیوں کیلئے بڑے یادگار لمحات تھے، ظہیر عباس کو بھارتی ٹیم بھی بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھتی تھی، میرے ساتھ دوستی ہوئی جو ورلڈ الیون کے دورہ آسٹریلیا میں زیادہ پروان چڑھی اور اب تک قائم ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.