پیمرا آرڈیننس ترمیمی بل کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کیلئے لائحہ عمل بنائیں گے، شبلی فراز

اسلام آباد(وہاب علوی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز سے پی ایف یو جے ورکرزاورآرآئی یو جے ورکرز کے عہدیداران نےملاقات کی ۔وفد کی قیادت پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت نے کی۔ انہوں نے کہا کہ باعث میڈیا اداروں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو کئی کئی ماہ تنخواہ ادا نہیں کی جاتی ، یہ صورتحال بھٹہ مزدوروں سے بھی بدترہے۔انہوں نے کہا سرکاری اشتہارات تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیے جائیں ۔ پرویز شو کت نے کہا کہ پیمرا بل کے نفاذ سے آزادی صحافت سے کوئی خطرہ نہیں تھا کیونکہ پیمرا کے پاس پہلے ہی سے اختیارات موجود ہیں۔

پیمرا کو اس بل سے ملنے والے اختیارات سے ہمارے دکھوں کا مداوا ہوسکتا تھا ۔ پیمرا ان اداروں کے خلاف کاروائی کرسکتی ہے جو ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے ۔پرویز شوکت نے وفاقی وزیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اس بل کو مسترد کرنا ناقابل فہم ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز سے مطالبہ کیا صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ملنے والے پلاٹ میر پر دیئے جائیںاگر کسی صحافی اور میڈیا ورکر کا تعلق کسی بھی گروپ سے ہےاور وہ میرٹ پر پورا اترتا ہے تو اسے پلاٹ ملنا چاہیئےمگر انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جو لسٹ تیار کی گئی ہے اس میں میرٹ پر پورا اترنے والے کئی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی حق تلفی ہوئی ہے جو انصاف کے تقاضوں کےسیکرٹریہے ۔وفاقی وزیر نے اس مطالبے کو جائز قرار دیا اور وزارت اطلاعات کے افسران کو ہدایت کی کہ جہاں بھی کسی کے زیادتی ہوئی ہےیا میرٹ سے انحراف کیا گیا ہے اس کا تدارک کیا جائے۔ ملاقات میں پی ایف یو جے کے صدرپرویز شوکت نے پیمرا آرڈیننس ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں دوبارہ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا ترمیمی بل کو اپوزیشن نے مسترد کرکے میڈیا ورکرز کے ساتھ بڑی زیادتی کی ہے۔ اس زیادتی کے خلاف ہم نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پی ایف یو جے کے نائب صدر طاہر راٹھور نے کہایہ کوئی مراعاتی بل نہیں تھایہ بل دوبارہ پیش کیا جائے،انہوں نے کہاکہ ہماری صحافتی تنظیم کسی بھی سیاسی وابستگی سے ماورا ہے۔

ملاقات میں میڈیا کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا ورکرز کے پلاٹوںمیں پسند ناپسند کی بنیاد پر نام ڈالے گئے ہیں اس فہرست پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کے ہم آپ کی کاز کی مکمل حمایت کریں گے اورپارلیمان کے مشترکہ اجلاس اجلاس بلانے کیلئے ایک لائحہ عمل اور طریقہ کار طے کریں گے جس میں اس بل کو دوبارہ پیش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلاٹوں کی فہرست پر نظرثانی کرکے میرٹ کی بنیاد پر نام ڈالیں گے۔اجلاس میں آر آئی یو جے ورکرز کے سابق صدر نمود مسلم، جنرل سیکرٹری عاطف شیرازی ، جوائنٹ سیکرٹری وہاب علوی ، پی آئی او سہیل خان اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button