چین اور پاکستان کے مابین نئے دور کا آغاز

لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ہمارا تزویراتی تعاون بڑھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔شرارتیں بھی بڑھیں گی۔چین پاکستان کو بہتر پیکج دے گا۔چین بلاوجہ لداخ میں آکر نہیں بیٹھا۔چین کا لداخ سے واپس جانے کا بھی کوئی ارادہ نہیں۔پاکستان کے لیے آنے والے دن بہت تابناک ہو سکتے ہیں۔بحرانوں میں ہی مواقع ہوتے ہیں۔یہ تاریخی موقع ہے۔اگر سلیقہ مندی سے چلے تو بہتری کے مواقع بہت ہیں۔قبل ازیں سینئر صحافی ہارون رشید

کا کہنا ہے کہ 72 سال کے بعد پہلی بار پاکستان کی خارجہ پالیسی بدل رہی ہے۔دنیا میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں یہ صرف ایک نقشے کا نہیں بلکہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ چین عالمی طاقت بننے جارہا ہے جبکہ امریکہ کے اندر ایک تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔سینیئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر واپس کئے۔ جب سعودی عرب ایک ہزار ارب ڈالر کا اسلحہ خرید رہا ہے تو اس میں ایک ارب ڈالر کی کیا حیثیت تھی۔ انہوں نے کہا کے عرب ممالک امریکیوں سے مل گئے ہیں لیکن پاکستان کی اب ترجیح چین ہے۔لیکن پاکستان امریکہ سے بھی تعلقات خراب نہیں کرےگا۔عربوں سے پاکستان اب دور ہوتا جائے گا تاہم سعودی عرب ہمیں نظر انداز نہیں کر سکتا۔ میرا خدشہ تھا کہ سعودی عرب ہماری افرادی قوت کو نہ نکال دیں۔ میں نے ایک ماہر سے پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ ان کی معیشت بیٹھ جائے گی۔سعودی عرب کو ہماری ضرورت ہے وہ تو اپنے اسلحے کی صفائی تک نہیں کر سکتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.