کیاسیاحوں پر ناران کاغان جانے پر پابندی ہے اورہوٹل،ریسٹورانٹ بندہیں، جانئے

وادی کاغان (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخواہ حکومت نے سیاحوں پر ناران کاغان جانے کی پابندی ختم کردی، جزوی بندش کے بعد ہوٹلز کو بھی کھول دیا گیا ہے، تاہم پانچ ہوٹلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاغان کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناران کاغان کے کچھ ہوٹلز کو جزوی بندش اور ڈس انفیکشن کے بعد کھول دیا گیا ہے۔لہذا اب سیاحوں پر ناران کاغان جانے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ یاد رہے چند روز قبل کہ مذکورہ ہوٹلز کے اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ جس پر ان ہوٹلز کو بند کردیا گیا تھا لیکن اب ان ہوٹلز کو جزوی بندش اور ڈس انفیکشن کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ تاہم پانچ ہوٹلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انتظامیہ نے ہوٹلز

سٹاف کے نمونے لیے تھے، 7 ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے اس لیے ان پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ناران، شوگران اور کاغان میں 28 ہوٹلز اور ریسٹورانوں کے 47 اسٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل کر دئیے گئے ہیں۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک بالاکوٹ سب ڈویژن کے علاقے بالا کوٹ، گڑھی حبیب اللہ،مہانڈری،شوگران ،کاغان اور ناران میں 800 سے زائد سیمپلز لیے گئے ہیں جن میں سے 47 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ذرائیع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان اعلاقوں میں 28 ہوٹل سیل کر دئیے گئے ہیں جب کہ سیمپلنگ کا عمل بدستور جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button