اہم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فزیکل امتحانات ختم کرکے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا مسلسل احتجاج رنگ لے آیا، انتظامیہ نے فزیکل امتحانات ختم کرکے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا۔رجسٹرار آفس سے تمام شعبہ جات، انسٹیٹیوٹس، اکیڈمی اور سینٹرز کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کردیاہے، جہاں فال سمسٹرز 2020 کے مڈٹرم امتحانات شروع نہیں ہوئے وہاں آن لائن امتحانات لئے جائیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اجازت سے فائنل ٹرم امتحانات بھی آن لائن لئے جائیں۔جامعہ پشاورکے طلبہ فزیکل امتحانات کے خلاف ایک ہفتہ سے

احتجاج کررہے تھے، گزشتہ رات گئے تک بھی طلبہ وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔خیال رہے کہ اِس سے قبل انصاف کے حصول اور آن لائن پیپرز کے لیے طلباء نے قانونی طریقہ کار اختیار کر لیا۔ نمل یونیورسٹی کے طلباء نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کردی۔نمل یونیورسٹی کے طلبہ نے 4 روز قبل ہفتے کے روز اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نمل یونیورسٹی کی انتظامیہ کےخلاف درخواست دائر کر دی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button