پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں کرپشن میں کتنا اضافہ ہوگیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 124واں نمبر آیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئی۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق عالمی رینکنگ جا ری کردی جس میں 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 124واں نمبر آیا ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق کرپشن رینکنگ میں پاکستان کی گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 درجے تنزلی ہوئی، 2019 میں کرپشن سے متعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120 تھا۔ گزشتہ سال کرپشن کے خلاف پاکستان کا اسکور ریٹ 31 رہا جب کہ بھارت کرپشن کے خلاف 40 اسکور کے ساتھ 86 نمبر پر رہا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں صومالیہ اور جنوبی سوڈان کرپٹ ترین

ملک قرار دیے گئے ہیں نیوزی لینڈ اور ڈینمارک کرپشن کے خلاف 88 سکور کیساتھ پہلے نمبر رہا۔ کینڈا اور برطانیہ 77 پوائنٹس سکور کے ساتھ 11ویں ، امریکہ 67 پوائنٹس کے ساتھ 25ویں نمبر پر رہا۔ سنگاپورکا اسکور 85، برطانیہ کا 77،یو اے ای کا 71 رہا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے چیئرمین سہیل مظفرنے بتایا کہ گزشتہ 2 برس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کے 365 ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 2 برس میں کرپشن کے 300 ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔سہیل مظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی برآمدگیوں کی یہ خبریں میڈیا میں نشر اور شائع ہو چکی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button