پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ، 74افراد جان کی بازی ہار گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 74 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعاد و شمار کے مطابق ملک میں24 گھنٹےمیں کورونا کے 41 ہزار 285 ٹیسٹ کیےگئے، جس کے بعد اس وائرس کی تشخیص کے لئے کئے گئے ٹیسٹس کی تعداد 77 لاکھ 64 ہزار 114 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 563 نئے کیس سامنے آئے ہیں اس طرح ملک میں اس وبا کا شکار افراد کی

مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 81 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اس وبا کو ہرانے والوں کی تعداد 4لاکھ 92 ہزار 207 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے کورونا کے مزید 74 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار972، خیبرپختونخوا65 ہزار953، سندھ 2 لاکھ 42 ہزار793، پنجاب ایک لاکھ 55 ہزار214، بلوچستان 18 ہزار765، آزاد کشمیر8 ہزار 877 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 903 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار925، خیبر پختونخوا ایک ہزار857، اسلام آباد469، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 258 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں

مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button