پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر،58افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں کورونا کی وبا سے کورونا کے مزید 58 مصدقہ مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 587 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح اب تک مجموعی طور پر کوویڈ 19 کے 77 لاکھ 22 ہزار 829 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار 873 کیسز سامنے آئے ہیں،

اس طرح اب تک ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 914 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار 223 افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے ، جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ90 ہزار 126ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے مزید 58 افراد لقمہ اجل بنے ہیں، اب تک کوویڈ 19 کے مصدقہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 412 ہے جن میں سے 2 ہزار 228 کی تعداد تشویشناک ہے۔پاکستان کے صوبہ سندھ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 854 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 54 تک پہنچ گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 8 مریضوں کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 900 تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 700 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 717 ہوگئی۔علاوہ ازیں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 40 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 608 ہوگئی۔صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 208 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 65 ہزار 740 ہوگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے

میں مزید 9 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 848 تک جا پہنچی۔رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 754 ہوگئے۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 193 پر برقرار ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button