ورچوئل ایکسپو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائے گی، فیاض الحسن چوہان

لاہور(کامرس رپورٹر) ورچوئل ایکسپو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ورچوئل (آن لائن) ایکسپو کے ہیڈ آفس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار منعقد کی جانے والی آن لائن پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ایکسو کے بارے میں تفصیلات جان کر خوشی ہوئی اور یہ پاکستان معیشت کو مستحکم اور ڈیجیٹل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق ہے۔
ورچوئل ایکسپو کے ہیڈ آفس کے دورہ کے موقع پر چیف ایگزیکٹو نعیم ثاقب نے صوبائی وزیر کو ایکسپو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک میں تعمیراتی و کاروباری صنعتوں کے فروغ کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ پہلی آن لائن پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ایکسپو میں صارفین کو حقیقی نمائش جیسی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ نعیم ثاقب نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بڑے تعمیراتی ادارے ورچوئل ایکسپو میں اپنے پراجیکٹس کی نمائش کریں گے اور صارفین گھر بیٹھے ایک Clickکے ذریعے نمائش میں شامل ہو کر استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ورچوئل ایکسپو کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا اور سی ای او نعیم ثاقب کی کاوشوں کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام شعبہ ہائے جات زندگی کو سہولیات فراہم کرنے اور آسانیاں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button