احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے بعد اسلام آبادکانجی ریسٹورنٹ بند کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کنولی ریسٹورنٹ کے سامنے احتجاجی طور پر مشاعرہ کا اعلان ہوتے ہی ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کنولی ریسٹورنٹ میں دو خواتین مالکان کا اپنے ہی مینجر کا انگریزی زبان کو بنیاد بنا کر تضحیک کرنا مہنگا پڑ گیا، چند دنوں سے سوشل میڈیا میں صارفین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر کنولی بائیکاٹ کی باقاعدہ مہم چلائی گئی۔اس کے پیش نظر سوشل میڈیا کے چند نوجوانوں نے احتجاجی طور کنولی کے سامنے اردو مشاعرہ کا اعلان کیا۔ عوامی سخت ردعمل کے بعد انتظامیہ ریسٹورنٹ بند کر کے رفو چکر ہو گئیں۔ مشاعرہ کے لیے بڑی تعداد میں نوجوانوں کنولی کے سامنے پہنچنا شروع ہو گئے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کینولی ریسٹورنٹ کی دو مالکن دیا حیدر اور عظمی چوہدری نے اپنے منیجر اویس کا انگریزی اچھی نہ آنے پر مذاق اڑایا اور ویڈیو بھی بنائی جسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا، ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ تو عوام اس تضحیک آمیز رویئے پر آگ بگولا ہوگئے۔عظمیٰ اور دیا کو جواب دینے کیلئے اسلام آباد میں دو مصنفین نے آج ریسٹورنٹ کے سامنے ایک اردو مشاعرہ کا اعلان کیا ہے،فیس بک پیچ پر اس اعلان کے بعد اب تک 11،000 افراد نے اس دعوت نامے کو قبول کرلیا، دیگر افراد نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔فیس بک پیج ” لیمو سوڈا شو “ کے نام سے چل رہاہے جس میں نوجوان اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے مزاحیہ ویڈیوز شیئر کررہے ہیں، جنہیں صارفین میں بہت جلد ہی مقبولیت حاصل ہونے لگی ہے ، ’ لیمو سوڈا شو ‘ کے پیج منیجرز کی جانب سے ریسٹورنٹ منیجر کا مذاق اڑائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مہم شروع کی گئی اور اردو مشاعرے کا اعلان کیا گیا۔مہم میں بتایا گیا کہ یہ مشاعرہ کل آج رات سات بجے شروع ہو گا جو کہ 9:30 تک جاری رہے گا ، جو اس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی دلچسپی کا اظہار کریں ، سوشل میڈیا پر ” بائیکاٹ کنولی “ کا ٹرینڈ بھی چل رہاہے، لیمو سوڈا شو کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلئے کچھ ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں جن میں شرکاءسے گزارش کی گئی ہے کہ تمام شاعروں کا اردو یا پنجاب ہونا ضروری ہے ،جو شاعر کامیابی حاصل کرے گا اس برگر کھلایا جائے گا ،ریسٹورنٹ کے مالکان کے

خلاف کوئی نعرے نہیں لگائے جائیں گے ، بیکن ہاؤس کے طلبہ کیلئے مفت شرکت کی دعوت ہے ، احمد فراز کے شعر کہنے کی اجازت نہیں ہو گی ، تمام امیدوار ” رین “ اور ” مارٹن “ کی انگلش گرامر کی کتابیں اچھی طرح پڑھ کر آئیں، کیونکہ سرپرائز انگریز سوال وجوابات بھی ہو سکتے ہیں ، شراب نوش، منشیات اور جے ایف تھنڈر نسوار لانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔اویس کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو پر شوبز ستاروں نے بھی شدید ردعمل دیا تھا، جبکہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اویس نے کہا تھا کہ اس کی تذلیل نہیں ہوئی صرف ایک مزاحیہ ویڈیو تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button