ریاض میں ہونیوالے دھماکے کی تفصیلات سامنے آگئیں

ریاض(نیوز ڈیسک) اب سے تھوڑی دیرقبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک خوفناک دھماکے کی آواز سُنی گئی ہے،اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کا بادل دکھائی دے رہا ہے۔ اس دھماکے کے بعد ریاض میں مقیم افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا، لوگوں کی جانب سے اس دھماکے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔سوشل میڈیا پر بھی اس بارے میں مختلف تبصرے جاری تھے۔ تاہم سعودی گزٹ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاض شہر کو خطرناک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم سعودی افواج نے اس میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے یہ خوفناک دھماکہ ہوا اور آس پاس

کے علاقے لرز اُٹھے ہیں۔اخبار کے مطابق ریاض کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے کے لیے یہ میزائل داغا گیا تھا، تاہم مستعد سعودی افواج نے اس میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر ڈالا، جس سے تباہی کی نوبت نہیں آئی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کو گزشتہ کئی سال کے دوران یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے کئی بار ڈرونز اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ گزشتہ سال سعودی آرامکو کی اہم ترین تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس سے کئی کنوؤں میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ ایک درجن کے قریب ان میزائلوں کے نتیجے میں آگ پر قابو پانے میں کئی روز لگ گئے تھے۔ جس کے نتیجے میں دُنیا بھر کو تیل کی سپلائی بھی متاثر ہوئی تھی اور سعودی معیشت کو بھی بڑا نقصان اُٹھانا پڑا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button