چین نے دوستی کا حق ادا کردیا، پاک بحریہ کو ایسی چیز دیدی کہ دشمن ممالک بھی رشک کرنے لگے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے جدید ترین بحری جہاز فریگیٹ 054 کی تقریب رونمائی کی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنا میں کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین، دیگر عہدیدار اور پاک بحریہ کے حکام بھی شریک تھے۔ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ یہ جہاز
ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہو گا، پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن برقرار رکھنیکی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا نیا اور درخشاں باب ہے، پراجیکٹ کی بروقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔