فی تو لہ سونا کتنے روپے کا ہوگیا، کنواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 امریکی ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 1845 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ،پشاور، حیدر آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سکھر،

راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 1 لاکھ 12ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 96 ہزار 708 روپے ہو گئی ہے۔تاہم حسب روایت چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اورقیمتیں بالترتیب 1300 روپے اور 1114.54 روپے کی سطح پر برقار ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button