قادر پٹیل نے ایک بار پھر تمام حدیں پار کریں ، شرمناک بیان دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کی چیخیں بتارہی ہیں کہ پی ایم ہاؤس میں گڑ بڑ ہے۔اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ قوم این آر او نہیں بلکہ عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہی ہے، مراد سعید بتائیں کہ علیمہ باجی کو کس نے این آر او دیا ۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے وزیر اعظم خود شوگر مافیا کے ڈیڈی بنے ہوئے ہیں، وزیر اعظم کا اقتدار چند دنوں کا مہمان ہے۔خیال رہے کہ عبدالقادر پٹیل اپنےمتنازع بیانات کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت رہتے ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button