مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا ، عدالت نے خواجہ آصف کو جیل بھیج دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت ہوئی، خواجہ آصف کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اور نیب تفتیشی افسر نے عدالت سے خواجہ آصف سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف کے مختلف اکاؤنٹس میں کروڑوں روپےجمع کروائے گئے،

رقوم جمع کرانے والوں سے تفتیش کی گئی تو بتایا گیا کہ رقم خواجہ آصف نے دی تھی، یو اے ای میں ملازمت کے دوران جو تنخواہ خواجہ آصف نے وصول کی، وہ کن ذرائع سے پاکستان آئی اس حوالے سے تفتیش ہونا باقی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزم نہیں بتاتا تو کیا اسے اپنے پاس ہی رکھنا ہے، تفتیش کرنا نیب کا کام ہے، اگر ملزم نہیں بتاتا تو یہ اس کے ہی خلاف جاتا ہے، نیب اتنا بڑا ادارہ ہے، ملزم نہ بتائے تو خود یو اے ای میں جا کر تحقیقات کر لے۔لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ 2 کروڑ 80 لاکھ روپے میرے اکاؤنٹ میں جمع ہوئے اسے تسلیم کرچکا ہوں۔ خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ راولپنڈی میں 5 بار خواجہ آصف اور 25 سے 30 بار وکلاء نیب میں پیش ہوئے، تحریری طور پر تمام جواب اور دستاویزات جمع کروا چکے، لہذا عدالت خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجے۔عدالت نے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور خواجہ آصف کو 4 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔احتساب عدالت نے نیب تفتیشی افسر کی خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button