ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی تاریخ رقم کردی، امریکہ کی 153سالہ روایت کو توڑ کر واشنگٹن سے روانہ ہوگئے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس کو خیرآباد کہہ کر اپنی اہلیہ ملانیا اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی کے اینڈریو ملٹری ایئربیس پہنچ گئے انہیں رخصت کرنے کے لیے امریکی نائب صدرمائیک پنس یا ان کی انتظامیہ کا کوئی اعلی عہدیدار نہیں تھا.اینڈریوملٹری ایئربیس پر ان کے حامی سینکڑوں کی تعداد میں جمع تھے انہوں نے اپنے حامیوں سے مختصرخطاب میں امریکی عوام‘نائب صدر مائیک پنس‘واشنگٹن کے لوگوں اور اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ان کی اہلیہ نے بھی مختصرالفاظ میں سب کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد وہ وہاں پہلے سے تیار امریکی صدر کے لیے

مخصوص جہاز”ایئرفورس ون“میں سوار ہوکر ریاست فلوریڈا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں .واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق ”ایئرفورس ون“نے صبح 9بجے ریاست فلوریڈا کے لیے اڑان بھری تقریبا دو گھنٹے کی پروازکے بعد وہ فلوریڈا پہنچیں گے جس کے فوری بعد ”ایئرفورس ون“مکمل سیکورٹی کے ساتھ واشنگٹن واپس پہنچ جائے گا یہ صدر ٹرمپ کی ”ایئرفورس ون“پر بطور صدر اب تک کی آخری پرواز ہوگی. جبکہ صبح 10بجے جوبائیڈن کی افتتاحی تقریب شروع ہوگی اور وہ دوپہر 12بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیں گے. ٹرمپ پانچویں صدر ہیں جو روایت کے برعکس نئے صدر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کررہے ان سے پہلے امریکی کے دوسرے صدر جان ایڈمزنے سال1800میں منتخب ہونے والے امریکا کے تیسرے صدر ٹامس جفرسن کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی.1828میں چھٹے امریکی صدر جان کوئنسی ایڈمز نے ساتویں صدر اینڈریوجیکسن ‘1841میں آٹھویں صدر مارٹن وین بیورن نے نویں صدرولیم ہنیری ہیرسن ‘1869میں 17ویں صدراینڈریوجانسن نے 18ویں صدریولسیزایس گرانڈ کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی 1921میں اٹھاسویں صدر ووڈولسن صحت کی خرابی کی وجہ سے 29امریکی صدر وران جی ہارڈنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی اور اب 153سال بعد امریکا کے 45صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اعلانیہ طور پر 46ویں صدر کے طور پر منتخب ہونے والے صدر جوبائیڈن کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی ہے.امریکا میں صدر کی حلف برداری کو inauguration یا افتتاحی

تقریب کہا جاتا ہے اسی تقریب کے دوران صدر اور نائب صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہیں وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ کے مطابق صدر کی حلف برداری کی تقریب کو افتتاحی تقریب اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ معنوں میں زیادہ وسعت رکھتا ہے اور یہ پیغام ہوتا ہے کہ نئی انتظامیہ اپنے عہد کا آغازکرنے جارہی ہے اس کے بارے میں امریکی تاریخ کی سرکاری طور پر شائع ایک کتاب ”شارٹ لائن آف دی امریکن ہسٹری“میں کہا گیا ہے کہ بنیادی طور پر لفظ inaugurationکا انتخاب بانیان امریکا نے کالونیل عہد سے بیزاری کا اظہار کرنے کے لیے کیا تھا کیونکہ برطانیہ میں لفظ تقریب حلف

برداری رائج ہے اور یہی لفظ کینیڈا اور برطانیہ کی سابق کالونیوں میں ابھی تک رائج ہے.وائس آف امریکا کے مطابق تکنیکی طور پر ٹرمپ چھوتھے صدر ہیں جو جان بوجھ کر نومنتخب صدر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی کیونکہ1921میں ووڈولسن خرابی صحت کی بنا پرآنے والی انتظامیہ کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوسکے تھے.

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button