میں پوری امریکی عوام کا صدر ہوں ، کورونا وباء، نسل پرستی اور شدت پسندی کو شکست دیں گے،جوبائیڈن

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بنیادوں کی مضبوطی اور بحالی کیلئے کام کریں گے، تمام امریکیوں کا صدر بن کر دکھاؤں گا، امریکا نے جنگوں اور مشکل حالات میں ملکر مقابلہ کیا، امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں،کورونا وباء، دہشتگردی، نسل پرستی اور شدت پسندی کو شکست دیں گے۔انہوں نے وائٹ ہاؤس میں حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن امریکا کی جمہوریت کا دن ہے، آج امیدوار نہیں بلکہ ایک مقصد کی کامیابی منا رہے ہیں، جمہوریت بہت قیمتی ہونے کے ساتھ نازک بھی ہے۔ کچھ دن قبل کیپٹل ہل پر حملے

نے جمہوریت کی بنیادیں ہلا دیں۔ جمہوریت ایک بار پھر بچ گئی، ہم جمہوریت کی بنیادوں کی مضبوطی اور بحالی کیلئے کام کریں گے، آج شخصیات کی نہیں جمہوریت اور جمہوری عمل کی فتح ہوئی ہے، میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔امریکا کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جس کا مقابلہ کریں گے۔ ہم جنگوں اور مشکل حالات میں ملکر مقابلہ کیا۔ امریکا عظیم لوگوں کا ملک ہے ہمارے درمیان بہترین روابط ہیں ، میں دعوت دیتا ہوں ہر امریکی میرے ساتھ شامل ہوجائے۔ ہم مل کر نسل پرستی اور شدت پسندی کو شکست دیں گے، نسلی امتیاز کے خاتمے کا خواب اب ٹالا نہیں جاسکتا۔ سفید سیاہ فارم کی تفریق ختم کرنی ہے۔کورونا وباء سے امریکا میں جتنی جانیں چلی گئیں اتنا نقصان جنگوں میں نہیں ہوا۔ کورونا وباء کے باعث امریکا میں بے روزگاری بڑھی اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا، تمام چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے، ہم کورونا وباء اور دہشتگردی کو ملکر شکست دیں گے۔ دنیا امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، ہم مضبوط پارٹنرزثابت ہوں گے۔اختلافات کو جنگ میں نہیں بدلنا چاہتے۔اختلافات کو بغیر لڑائی اور تشدد کے شکست بھی دی جاسکتی ہے۔ جانتا ہوں ہمیں تقسیم کرنے والی طاقتیں گہری اور ایک حقیقت رکھتی ہیں۔ دنیا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنائیں گے۔ واضح رہے جوبائیڈن نے امریکا کے46 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کیپٹل ہل میں امریکی پارلیمان کی عمارت کے مغربی دروازے کے باہر منعقدہ تقریب میں جوبائیڈن نے صدر اور کمیلا ہیرس نے نائب صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے پہلے نائب صدر کمیلاہیرس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ان سے امریکی سپریم کورٹ کی جج جسٹس سونیا مارایا نے حلف لیا جس کے بعدامریکا کے چیف جسٹس نے جان رابرٹ نے جوبائیڈن سے امریکا کے 46صدر کے عہدے کا حلف لیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button