سعودی عرب میں بھارتی سپر اسٹورزکی اجارہ داری کا خاتمہ

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں 26 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، تاہم بدقسمتی سے سعودی مارکیٹ میں پاکستانی چین اسٹورز موجود نہیں ہیں۔ اس وقت بھارتی سُپر اسٹورز نے سعودیہ میں اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔ تاہم اب اس بھارتی اجارہ داری کے ختم ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ پاکستان کے بڑ ے سُپر اسٹورز نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں عنقریب سرمایہ کاری کریں گے۔اُردو نیوز کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حلال اشیا فراہم کرنے والا ملک ہونے کے باوجود پاکستانی برانڈز سعودی اشیا خورد و نوش کے سٹورز پر مہیا نہیں ہیں کیونکہ مملکت میں پاکستانی رٹیل چینز نہیں ہیں۔

تاہم اب پاکستانی چین اسٹورز نے سعودیہ میں سرمایہ کاری کرنے کی تیاری کر لی ہے۔‘ریاض میں پاکستانی ٹریڈ مشن کے مطابق سعودی عرب کی فی کس آمدن 57 ہزار امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔حکام نے پاکستان کے بڑے چین سٹورز سے کئی ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کا دورہ کریں اور مارکیٹ کا جائزہ لیں۔حب لیدر، ناہید سپر مارکیٹ، سویرا ڈیپارٹمنٹل سٹورز، امتیاز سپر مارکیٹ، چیز اپ اور الفتح کے نمائندے پہلے ہی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کر چکے ہیں اور انہوں نے سعودی عرب کا دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔پاکستان میں چین سٹورز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا طارق محبوب کے مطابق سعودی عرب میں کمرشل قونصلر سے مذاکرات کے بعد ہم نے نتیجہ نکالا ہے کہ یہ ایک اچھا موقع ہے اور ہم اسے حاصل کرنا چاہیے۔پاکستانی سُپر اسٹورز کے سعودیہ میں کھُلنے کا لاکھوں پاکستانیوں کو فائدہ ہو گا، جو سستے داموں ضرورت اور کھانے پینے کا سامان خرید سکیں گے۔جن کی بڑی تعداد پاکستانی چین اسٹورز نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی اور مقامی سُپر اسٹورز سے سامان خریدتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button