بغیر امتحان کے بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائیگا، وزیرتعلیم نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ بدھ 20 جنوری سے پنجاب میں 8ویں سےلیکر11ویں جماعت تک کی کلاسز کا آغازہوجائےگا اور اس بار کسی طالب علم کو بغیرامتحان کےپاس نہیں کیاجائےگا۔منگل کولاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمرادراس نےبتایا کہ کروناکےبعدپنجاب میں بچوں کواسکولزکی فیس میں20فیصدڈسکاؤنٹ دیاگیا، اسکولز بند ہونا شروع ہوئے تو اس وجہ سے فیس اس بار پوری لاگو کی تاہم کروناکےباعث بہت بچےاسکول چھوڑنےپرمجبورہوئے۔انھوں نےبتایا کہ بچوں کاچھٹیوں سےجتنانقصان ہوچکااسےکم کیاجائےگا اور اسکولوں میں کرونا ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرایاجائےگا۔صوبائی وزیرتعلیم نے بتایا کہ

اسکولوں میں بچوں کی حاضری50فیصدکردی گئی ہے جب کہ بچوں کی بہترتعلیم کیلئے جدیدترین نظام لیکرآئےہیں،پرائمری ٹیچرز کیلئے پہلی بار آن لائن ٹریننگ کا نظام لائے اور پرائیویٹ اسکولزکوپہلی بارآن لائن رجسٹریشن کی سہولت دی گئی۔مراد راس نے بتایا کہ 3 زبانوں میں پہلی بار بچوں کیلئے بک مفت تیار کی جبکہ یکم فروری سے دوبارہ بچوں کو اسکولز لانے کی مہم چلانے جارہے ہیں۔مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کیلئے سب چیزیں کبھی بھی نہیں ہوسکتیں تاہم پرائمری اسکولز کے اندر یکساں نصاب لاگو ہوگا ۔انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اب پرائیویٹ اسکولز گھر بیٹھ کر اپنے اسکول کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button