حریم شاہ نےمفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے گھٹیا اور نازیبا گفتگو کرنے پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو مارے جانے والے تھپڑ کے حوالے سے کہا کہ مفتی عبدالقوی نے گندی گندی باتیں کی ہیں جو ریکارڈ کی گئی ہیں، ان کی گفتگو نازیبا اور گھٹیا تھی۔حریم شاہ نے کہا کہ وہ گزشتہ روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے جس پر میں نے مشکل سے برداشت کیا ہوا تھا اب جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو دوست کے ساتھ مل کر ان کو تھپڑ مارا۔ میں اور میری دوست بیٹھے ہوئے بات کررہے

تھے کہ مفتی عبدالقوی نے گھٹیا اور دو نمبر باتیں شروع کردیں۔ جس پر مجھے غصہ آ گیا ۔حریم شاہ نے مزید بتایا کہ میری دوست عائشہ اور میں بیٹھے ہوئے تھے ، انہوں نے بدتمیزی کی جس پر انہیں مارا اور اس پر کوئی رنج و ملال نہیں ہے جبکہ مفتی قوی جیسے مردوں کو سزائیں دیں تو ملک میں ریپ نہ ہوں۔یاد رہے کہ آج شام سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ کسی خاتون نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا۔ اس پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہے، جس پروہ اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی خاتون کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ اب حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے کہ انہوں نے ہی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button